تازہ تر ین

تسلیم کرتا ہوں ہماری کوتاہی سے چینی آٹامہنگا ہوا وزیر اعظم عمران خان ۔

لاہور:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ آٹا چینی مہنگا ہونے میں حکومت کی کوتاہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، میں نے کہا تھا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر فلاحی ریاست بنائیں گے، منصوبہ بندی کے تحت حکومت کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے اور پلان کرکے تاثر دیا جارہا ہے کہ ملک میں صورتحال ٹھیک نہیں، ہر بات پر دوسرا سوال یہ پوچھا جاتا ہے کہ کہاں ہے نیا پاکستان؟۔عمران خان نے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے گھی کی قیمت میں اضافہ ہوا، سب پتہ چل گیا ہے کہ کس نے مہنگائی کر کے فائدہ اٹھایا، آٹا چینی مہنگا ہونے میں ہماری کوتاہی ہے یہ میں مانتا ہوں، انکوائری ہور ہی ہے مہنگائی سے پیسا بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے تحت اسپتالوں میں انتظامی تبدیلیاں لےکر آرہے ہیں، لیکن افسوس ہے کہ کچھ لوگ اسپتالوں میں اصلاحات لانے کے مخالف ہیں۔خوراک کا بحران پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا حکم قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ اشیائے خورونوش کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان سے وزیراعلی پنجاب نے ملاقات کی جس میں صوبے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلی نے عمران خان کو مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اٹھانے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خورونوش کی فراہمی ہے۔عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 15 ارب کا پیکج دیا ہے، آٹا اور چینی کی سرکاری قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اشیاءخورونوش کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv