تازہ تر ین

اثاثہ جات کیس؛ نیب کا رانا ثناءاللہ کو ایک اور بلاوا

(ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورو نیب نے اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما رانا ثناءاللہ کو ایک اور بلاوا بھجوا دیا۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کو نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے روبرو 19 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ رانا ثناءللہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ اہل خانہ کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات بھی لائیں۔اس کے علاوہ ان کی جانب سے 2 جنوری کو جمع کروائے گئے اثاثہ جات پرفاما سے متعلق بھی وضاحت مانگی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے رانا ثنا اللہ نے پوچھا ہے کہ انہوں نے اپنا کاروبار کیسے شروع کیا؟ اس کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا؟، جو جائیدادیں بنائی گئی ہیں ان کا ذریعہ کیا تھا؟، کاروبار کیسے شروع کیا اس کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا؟ تحریری وضاحت ہمراہ لائیں آپ کے خاندان کے دیگر اراکین کے اثاثے کتنے ہیں اور ان میں کتنا اضافہ ہوا؟، انہوں نے اہل خانہ کو تحائف کی صورت میں کیا کیا دیا؟، جو تحائف دئیے گئے اس رقم کا ذریعہ کیا تھا؟۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv