تازہ تر ین

ماہر نفسیات میکس بابری پر جنسی ہراسگی کا الزام اور تردید

لاہور (اپنے نمائندے سے) ماہر نفسیات میکس بابری نے اپنے اوپر لگائے گئے جنسی ہراسگی کے الزامات مسترد کئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں یہ تحریر کیا ہے کہ چند افراد کی جانب سے ان کے اوپر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جنسی ہراسگی کی مہم چلائی جا رہی ہے جس کے مطابق ہپنوتھراپی (Hypnotherapy) کے سیشنز (Sessions) کے دوران انہوں نے اپنی چند خواتین کلائنٹس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا اور یہ سب ایسے موقع پر کیا جب خواتین کلائنٹس ہپنوتھرابی کی وجہ سے اپنے ہوش میں نہیں تھیں۔ یاد رہے کہ ہپنوتھراپی کے سیشنز کا مقصد انسانی نفسیات اور انسانی دماغ کو اندر سے جاننا ہوتا ہے اور اس دوران مریض نیم غنودگی میں اپنے تمام پلان بتا دیتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ماہر نفسیات میکس بابری پر ان کی چند خواتین کلائنٹس کی طرف سے دوران ہپنو تھراپی سیشنز جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کئے گئے تھے جس پر انہوں نے سوشل میڈیا پر دیئے گئے اپنے ایک پیغام کے ذریعے ان کی تردید کی ہے۔ اطلاع کے مطابق مزید یہ کہ چند کلائنٹس (مریض) جو کہ ان سے نفسیات کے سیشنز کرواتے رہے ہیں، نے الزام عائد کیا ہے کہ دوران سیشنز ماہر نفسیات میکس بابری نے ان کے ساتھ جنسی ہراسگی کی کوشش کی ہے جس کی انہوں نے تردید بھی کی ہے۔ مشہور ماہر نفسیات ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آفیشل کے طور پر بھی ٹیم کے کھلاڑیوں کے انفرادی اور مجموعی سیشنز لیتے رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv