تازہ تر ین

کورونا وائرس سے متاثرہ 3 پاکستانی طلبہ صحت یاب ہوگئے، چین

(ویب ڈیسک )پاکستان میں چینی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس 19 سے متاثرہ 3 پاکستانی طلبہ کا مکمل اور کامیاب علاج کر دیا گیا ہے
چینی سفارت نے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے ہسپتالوں میں زیر علاج پاکستانی طلبہ مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیے گئے۔29 جنوری کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے چین کے شہر ووہان میں موجود 4 پاکستانی طلبہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی۔ کورونا وائرس سے متاثرہ طلبہ کی صحت کے حوالے سے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ان کی صحت بہتر ہورہی ہے اور ہماری دعا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہوجائیں گے۔
اس ضمن میں حکومت کا دعویٰ ہے کہ چین میں 28 سے 30 ہزار پاکستانی مقیم ہیں جن میں بڑی تعداد طلبہ کی ہے جو مختلف صوبوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ وائرس کے مرکز شہر ووہان میں 500 کے قریب پاکستانی طلبہ ہیں۔دوسری جانب چینی حکومت کی جانب وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے پورے ووہان کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا ہے واضح رہے کہ قرنطینہ ایسی صورتحال کو کہا جاتا ہے جس میں کسی بڑی وبا یا بیماری کی روک تھام کی خاطر لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کرتے ہوئے انہیں گھروں یا مخصوص مقامات میں رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv