تازہ تر ین

پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور تنازعات کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے گا۔وزیراعظم عمران خان سے عمانی وزیر مذہبی امور نے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کی گئی اور وزیراعظم نے مسلمانوں سمیت اقلیتوں سے امتیازی سلوک کی بی جے پی پالیسیوں سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی صورتحال سے عمانی وزیر کو آگاہ کیا اور وزیراعظم نے عمانی سلطان قبوس بن سید کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، ایران اورسعودی عرب کے تنازعات ختم کرنے کےلیے بھی کوششیں کیں، عالمی برادری کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں تنازع سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا ہے، پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا اور ہمیشہ امن کا پارٹنر بنے گا، پاکستان خطے میں امن اور تنازعات کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور عمان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv