تازہ تر ین

کشمیرمیں کرفیو بھارتی ریاستی دہشتگردی ،انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورذی ،نائب صدر یورپی پارلیمنٹ

لاہور (خصوصی رپورٹر) یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فیبیو سیمیو کاستالدو نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی طرف سے گورنر ہاﺅس لاہور میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لگایا گیا کرفیو بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی کھلم ھلا خلاف ورزی ہے۔ مودی حکومت نے متنازعہ شہریت کا قانون بناکر نسل پرستی کا ثبوت دیا ہے۔ بھارت کو مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ قوانین پر اپنے ملک میں بھی مزاحمت کا سامنا ہے۔ دنیا بھر میں اس کی مذمت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ 2013ءسے اب تک گورنر سرور کی پاکستان کی تجارت بڑھانے کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ساتھ یورپی ممالک کی تجارت بڑھانا میرا مشن جو پورا ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو خوشحال اور مالی طور پر مستحکم ملک بنائیں گے‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 70ہزار جانوں کی قربانیاں دیں‘ افواج پاکستان‘ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے اور عوام نے دہشتگردی کو شکست دی۔ عشائیہ میں ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد‘ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان‘ صوبائی وزیر حسنین دریشک اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv