تازہ تر ین

پاکستان کا قرضہ کم ہوکر جی ڈی پی کا 84.7 فیصد ہوگیا، آئی ایم ایف

اسلام آباد: پاکستان کا حکومتی قرضہ (بشمول ضمانتی و انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے قرض) جی ڈی پی کے 88 فیصد سے کم ہوکر 84.7 فیصد ہوگیا۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ کے مطابق قرضوں میں یہ کمی بنیادی طور پر رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران اخراجات کو کم کرنے، بنیادی بجٹ سرپلس رجسٹر کرنے اور ٹیکس اور غیر ٹیکس محصولات میں اضافے ہوا۔آئی ایم ایف نے مذکورہ پیش رفت کو حکومت کی عمدہ کارکردگی سے منسوب کیا۔پورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 20-2019 کی پہلی سہ ماہی موجودہ حکومت کی جانب سے بجٹ پر عمل در آمد میں بہتری آئی جس کی وجہ سے جی ڈی پی کا 0.6 فیصد کا بنیادی سرپلس اور 0.6 فیصد کا مجموعی خسارہ سامنے آیا۔عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا تھا کہ ’کارکردگی میں بہتری غیر محصولاتی ریوینو اور ریفنڈز کے ٹیکس ریوینو نیٹ میں اضافے کی وجہ سے ہوئی‘۔آئی ایم ایف کے مطابق اس دوران درآمدات میں کمی کی وجہ سے کسٹمز رسیدوں اور دیگر بیرونی شعبوں سے متعلق ٹیکسز میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ صوبوں کی جانب سے اخراجات قدرے احتیاط سے کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 2019 میں بجٹ میں جی ڈی پی کا 3.5 فیصد اور مجموعی طور پر 8.9 فیصد خسارہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہدف بالترتیب 0.8 فیصد اور 7 فیصد طے کیا گیا تھا۔آئی ایم ایف کے مطابق وفاقی سطح پر محصولات جمع کرنے کی شرح جی ڈی پی کے 2 فیصد تک رہی جو امید سے کہیں کم رہی جبکہ کُل اخراجات اور صوبائی مالی توازن تخمینے کے مطابق تھے۔رپورٹ کے مطابق محصولات میں تین چوتھائی شارٹ فال انہی بنیادوں پر ہوئی جو مالی سال 2020 میں نہیں ہونے چاہیے تھے۔آئی ایم ایف کے مطابق ٹیلی کام کے لائسنسز کی تجدید اور سرکاری اثاثوں کی فروخت میں تاخیر سمیت توقع سے کمزور ایمنسٹی اسکیم نے جی ڈی پی میں صرف ایک فیصد اضافے میں کردار ادا کی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv