لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سابقصدر پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کیلئے فل بنچ تشکیل دیدیا ہے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تشکیل دیے گئے بنچ کی سربراہی جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کرینگے جبکہ جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس چودھری مسعود بھی اس میں شامل ہونگے۔بنچ سابق صدر پرویز مشرف کیس میں خصوصی عدالت کے قیام کیخلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔ خیال رہے کہ پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کو چیلنج کر رکھا ہے۔