تازہ تر ین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی داتا دربار حاضری، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

لاہور(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے داتا دربار پر حاضری دی ہے اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لاہور پہنچے ہیں۔ انہوں نے داتا دربار پر حاضری دی، مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا مدت ملازمت میں توسیع کے بعد پہلا سرکاری دورہ لاہور ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv