تازہ تر ین

فضائی آلودگی میں کمی کے انسانی صحت پر حیرت انگیز اثرات

لاہور (ویب ڈیسک)سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہوا میں آلودگی کم ہونے کے انسانی صحت پر حیرت انگیز اور بہترین نتائج برآمد ہوتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ ہوا کے معیار کو بہتر بنا کر امراضِ قلب اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں 40 فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے۔ایک مطالعے کے بعد ماہرین کی جانب سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ آلودگی کو کم کر کے صحت پر بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ رہائشی جگہوں پر ٹریفک کے شور کو کم کرکے جب کہ آبادی سے دور منتقل کر کے فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسا کرنے سے لوگوں کی صحت صرف ایک ہی ہفتے میں بہتر ہو سکتی ہے۔ امریکن تھوراسک سوسائٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ڈین کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ بات تو معلوم تھی کہ فضائی آلودگی کم کرنے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن ہمیں یہ معلوم نہیں تھا کہ فضائی آلودگی کو کم کرنے سے صحت پر یہ اثرات اتنے کم وقت میں ہی نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔امریکن تھوراسک سوسائٹی کے جریدے اینالز میں شائع ہونے والے مطالعے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ہوا میں آلودگی کم کرنے سے بہت جلد صحت پر مثبت اثرات نمایاں ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ڈاکٹرز نے کہا کہ ہمیں تحقیق سے یہ معلوم ہوا کہ آئرلینڈ کی حکومت نے جب سے عوامی مقامات اور دیگر جگہوں پر سگریٹ پینے پر پابندی عائد کی تو یہاں کے لوگوں میں دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں 30 فیصد تک کمی آئی ہے۔طبی ماہرین نے مزید بتایا کہ اسی طرح بیجنگ میں 2008 کے اولمپکس کے دوران جب وہاں کی سڑکوں اور فیکٹریوں کو بند کیا گیا تھا تو فضائی آلودگی کی مقدار میں 62 فیصد کمی آئی تھی اور دمے کے مریضوں کے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے کیسز میں 58 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ہم آلودہ ہوا میں سانس لیتے ہیں تو یہ جسم کے ٹشوز (مساموں) کے لیے براہ راست زہریلے ثابت ہو سکتے ہیں، جس کی وجہ سے چھوٹی عمر میں ہی کسی کو بھی دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv