تازہ تر ین

معروف کورین گلوکارہ و اداکارہ نے خودکشی کرلی

جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ و گلوکارہ گوہارا نے خودکشی کرلی۔جنوبی کوریا کے شہر سئیول کی گنگنام ڈسٹرکٹ پولیس نے بتایا کہ جنوبی کوریا کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ گو ہارا اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کے مرنے کے حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔اس سے قبل رواں سال مئی کے مہینے میں گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شب بخیر لکھ کر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد 28 سالہ کورین اسٹار نے  خودکشی کی کوشش کی تھی مگر خوش قسمتی سے وہ بچ گئی تھیں۔ جاپانی میڈیا کے مطابق گوہارا کی خودکشی کی کوشش ناکام ہوگئی تھی جس کے بعد وہ کافی روز اسپتال میں زیر علاج رہی تھیں۔دوسری جانب گوہارا کے سابق قریبی دوست نے کورین اسٹار کی نجی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد گلوکارہ نے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔ واضح رہے کہ کوریا ایک ایسا ملک ہے جہاں خودکشی کرنے کا رجحان سب سے زیادہ ہے اور اس سے قبل بھی 25 سالہ کورین گلوکارہ سولی نے بھی خودکشی کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv