تازہ تر ین

پی ٹی آئی کو بھارت سمیت دنیا بھر سے کس کس نے فنڈ دیا، قوم جاننا چاہتی ہے، احسن اقبال

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو بھارت، مشرق وسطیٰ اور امریکا سے کس کس نے فنڈز دیے سامنے لے کر آئیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ ‘وزیر اعظم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی غیر ملکی فنڈنگ کا منی ٹریل کیوں ظاہر نہیں کر رہی’۔انہوں نے پی ٹی آئی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان اور عوام سے 23 پارٹی اکاو¿نٹ چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ‘اب وقت آگیا ہے، قوم رسیدیں طلب کر رہی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘معصوم تارکین وطن پاکستانیوں کو فنڈز دینے کے لیے دھوکا دیا گیا اور ریاست کے امور کی جھوٹی تصویر پیش کی گئی جبکہ ان چندوں کو کہیں بھی ظاہر نہیں کیا گیا’۔انہوں نے کہا کہ ‘عمران خان نے پاکستان کی سیاست میں سب سے بڑا ڈاکا ڈالا ہے’۔لیگی رہنما نے تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کیس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ دوسری جماعتوں پر کرپشن کا الزام عائد کرتے ہیں اور خود کو ‘مسٹر کلین’ ظاہر کرتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے تاکہ ای سی پی میں کیس زیر التوا کا شکار رہے۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ای سی پی پر اثر انداز ہونے کے حکومتی ترجمان فردوس عاشق اعوان کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم صرف معاملے کو حل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ای سی پی کو معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کی درخواست دی ہے جبکہ پی ٹی آئی ای سی پی کو حکمت عملی کے تحت کام کرنے سے روک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘اب ہم سمجھ چکے ہیں کہ تحریک انصاف نے 2 نئے ای سی پی کے اراکین کی تعیناتی میں رکاوٹیں کیوں ڈالیں، وہ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ وہ یہ نقطہ اٹھا سکیں کہ 3 اراکین کی غیر موجودگی میں ای سی پی اپنا کام نہیں کرسکتا ہے’۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ‘میں بحیثیت سیکریٹری جنرل مسلم لیگ (ن) بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری جماعت کے کوئی بھی اکاو¿نٹ غیر ظاہر شدہ نہیں ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘وزیر اعظم دعویٰ کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ کیس سے کوئی خطرہ نہیں، اگر یہی بات ہے تو کیس کو خفیہ کیوں رکھا جارہا ہے، عدالتوں میں ای سی پی کو عوام اور میڈیا سے کیس کی تفصیلات سے دور رکھنے کی درخواستیں دی جارہی ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم اوپن ٹرائل کا مطالبہ کرے ہیں، جو شخص خود کو دیانت دار بتاتا ہے وہ کیس کو خخفیہ رکھنا چاہتا ہے’۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ‘جمہوری تاریخ کی سب سے بڑی چوری سامنے آگئی ہے، آپ پی ٹی آئی بیرونی فنڈنگ کیس کا منی ٹریل کیوں نہیں پیش کرتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘آپ دوسروں پر بے نامی اکاو¿نٹ رکھنے کا الزام عائد کرتے ہیں، اب تحریک انصاف کے 23 بے نامی اکاو¿نٹس کا انکشاف ہوا ہے آپ نے ان اکاو¿نٹس کو عوام سے کیوں دور رکھا، ملنے والے چندوں کو کہاں استعمال کیا گیا اور پیسے عوام سے کیوں چھپائے گئے’۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv