تازہ تر ین

وزیراعظم کے بعد ن لیگی رہنماﺅں نے ہزارہ موٹروے کا افتتاح دوبارہ کردیا

ایبٹ آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے افتتاح کیے جانے کے بعد ن لیگ کے رہنماﺅں نے دوبارہ ہزارہ موٹر وے کا افتتاح کردیا۔اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنماو¿ں نے ایبٹ آباد تا شاہ مقصود انٹر چینج سابق وزیراعظم نواز شریف سے اظہار تشکر کی ریلی بھی نکالی۔تقریب میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی سردار اور نگزیب نلوٹھہ سمیت مقامی قیادت شریک تھی۔افتتاحی تقریب میں سابق وفاقی وزیرسر داریوسف اور سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ن لیگ کے رہنماو¿ں نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کے منصوبے کا جعلی افتتاح کیا۔خیال رہے کہ 18 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ موٹر وے کا افتتاح کیا تھا البتہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2014 میں رکھا تھا۔افتتاح کے موقع پر بھی ن لیگ کی جانب سے موٹر وے کے اطراف میں نواز شریف کے بینرز لگائے گئے تھے اور یہ دھمکی دی گئی تھی کہ اگر بینرز اتارے گئے تو سڑکیں بند کردی جائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv