تازہ تر ین

سرکاری ملازمین دفتر کے اندر ہیلمٹ پہننے پر کیوں مجبور ہونے لگے؟حیران کن انکشاف

اتر پر دیش(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بندا میں سرکاری ملازمین دفتر میں کام کے دوران ہیلمٹ پہنتے ہیں کیونکہ ان کے دفتر کی عمارت خستہ حال ہے اور وہ کسی بھی وقت ان کے سر پر گِر سکتی ہے۔کسی بھی حادثے کی صورت میں خود کو محفوظ رکھنے کیلئے بھارتی سرکاری ملازمین دفتر میں ہیلمٹ پہن کر کام کرتے ہیں اور حال ہی میں ان کی تصاویر بھارتی نیوز ایجنسی نے آن لائن شیئر کی ہیں جو کہ سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آفس کے کمرے کی چھت میں سوراخ بھی ہیں، ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل اس دفتر کی عمارت کی خستہ حال چھت کو خطرناک قرار دیا جا چکا ہے مگر پھر بھی انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے یہی وجہ ہے کہ اب ہم یہاں حفاظتی طور پر ہیلمٹ پہن کر کام کرتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv