تازہ تر ین

دوسرا ٹی ٹونٹی: آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ایک کھلاڑی آﺅٹ

سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ شروع ہو گیا، گرین شرٹس کی بیٹنگ جاری ہے.انتظار کی گھڑیاں ختم، کینبرا میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہورہی ہیں، سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بج کر دس منٹ پر شروع ہو گا۔بارش کی نذر ہو جانے والے افتتاحی میچ سے مزہ کرکرا ہو گیا تھا، آج دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پرجوش، بڑے مقابلے کے لیے بڑی تیاریاں فائنل کر لیں، پلان بھی تشکیل دے دیئے گئے۔قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، تین سال بعد کم بیک کرنے والے محمد عرفان مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے، ان کی جگہ نوجوان کھلاڑی محمد حسنین یا موسیٰ کو نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔ آؤٹ آف فارم فخرزمان کے بجائے امام الحق کو کھلایا جا سکتا ہے۔شاہینوں نے کینگروز کے دیس موسم اور کرکٹنگ کنڈیشنز میں ایڈجسٹ کر لیابیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں خوب پسینا بہایا، پہلے میچ کے ٹاپ سکورر بابر اعظم نے قائدانہ صلاحیتیں دکھا دیں، کہتے ہیں تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور جیت کے لیے پرجوش ہیں۔ دوسری جانب میزبان کینگروز نے بھی جیت پر نظریں جما لیں، پہلے بادل برسے اور اب آسٹریلوی کھلاڑیوں نے گرجنے کا پروگرام بنا لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv