تازہ تر ین

پاک آسٹریلیا ٹی 20، نئے کپتان کاامتحان شروع، موسم کے اثرانداز ہونے کا خدشہ، سرفراز کی کمی محسوس ہوگی، بابراعظم

سڈنی:سڈ نی کا موسم آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔اتوار کو میچ والے دن بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ایسے وقت میں جبکہ موسم میچ کو متاثر کرسکتا ہے سرفراز احمد کی جگہ کپتانی سنبھالنے والے بابر اعظم کو پہلے بڑے امتحان سے گذرنا پڑے گا۔بابر اعظم نے اعتراف کیا کہ سیریز میں سرفراز کی کمی شدت سے محسوس ہوگی لیکن یہ تاثر درست نہیں ہے کہ مصباح باہر بیٹھ کر کپتانی کریں گے۔بابر اعظم نےکہا کہ 2015 سے کرکٹ کھیلتا آرہا ہوں، انڈر 19میں کپتانی کی ہے اور کپتان کے لیے اب بھی تیار ہوں۔سرفراز کی کمی محسوس کریں گے کیونکہ پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی بہت خدمات ہیں۔پاکستان کو اچھی کارکردگی دکھانے کے ساتھ اپنی نمبر ایک پوزیشن کو بھی بچانا ہے اگر انگلینڈ ،نیوزی لینڈ سے ایک اور میچ جیت گیا اور پاکستان کو تین صفر سے شکست ہوئی تو آسٹریلیا عالمی نمبر ایک بن جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع وگا۔آسٹریلیا کی ٹیم نے ہوم گراونڈ پر سری لنکا کو شکست دی ہے جبکہ سری لنکا کی کمزور یم کے ہاتھوں پاکستان کو ہوم گراونڈ پر تین صفر سے شکست ہوئی تھی جس کے بعد سرفراز حمد کو کپتان سے ہٹا دیا گیا تھا۔عالمی نمبر ایک پاکستان کو دنیا کی صف اول کی ٹیم آسٹریلیا کو ہرانے کے لئے اپنے فاسٹ بولروں محمد عامر،وہاب ریاض اور محمد عرفان پر انحصار کررہا ہے۔37سالہ محمد عرفان کو2016کے بعد پاکستان ٹیم میں جگہ دی گئی ہے وہ ساڑھے تین سال بعد کوئی ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل میچ کھیلیں گے۔ جبکہ سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کھیلیں گے۔جبکہ آصف علی اور افتخار احمد بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان آخری سیریز گذشتہ سال اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی جس میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین صفر سے شکست دی تھی۔یہ ٹی ٹوئینٹی سیریز آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔بابر اعظم پہلی بار کسی سیریز میںکپتانی کریں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم ہے اور اس کی کپتانی بھی میرے لیے اعزاز ہے، سرفراز نے اسے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنایا ،میری کوشش ہوگی کہ اسے برقرار رکھا جائے۔بابر اعظم نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھتا آرہا ہوں اور کوشش ہوگی جو سیکھا ہے اس پر میدان میں عمل کروں۔پاک آسٹریلیا سیریز سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا بھی اچھی ٹیم ہے اس لیے اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، یہ سیریز بڑی اہم ہے کیوں کہ آئندہ ورلڈکپ بھی یہاں ہوگا اس لیے اس سیریز سے فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پلاننگ یہی ہے کہ پرفارمنس دیں گے تو کسی پر دباؤ نہیں آئے گا، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان کے ساتھ دیگر نوجوان کھلاڑی بھی ہیں جس سے ٹیم کا اچھا کمبینیشن ہے، عامر اور عرفان کی موجودگی میں ڈیوڈ وارنر کے لیے پلان بنایا ہوا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان نمبر ون ٹیم ہے اور آسٹریلیا بھی اچھی ٹیم ہے شائقین کو زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، ہماری ٹیم تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، سینئرز اور نئے کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو زیر کرنے کے لیے پوری پلاننگ کررکھی ہے، ہم کنڈیشنز سے پوری طرح ہم آہنگ ہوچکے ہیں جب کہ وارم اپ میچ کھیل کر دیگر کھلاڑیوں کو یہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہوگیا ہے، آسٹریلوی ٹیم بھی اچھی ہے مگر ہمارے تجربہ کار بولرز کینگروز کو جلد آؤٹ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv