تازہ تر ین

کیپٹن جیک اسپیرو کا پاکستانی ورژن جٹ اسپیرو

بھوتوں اور چڑیلوں کے سالانہ تہوار ہیلووین کے لیے اداکار عثمان مختار انوکھا انداز اپناتے ہوئے ’جٹ اسپیرو‘ بن گئے اور اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کیپٹن جیک اسپیرو  کو تو دیکھا ہے  یہ جٹ اسپیرو کیوں بنے ؟فلم اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے عثمان مختار نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے ہالی وڈ فکشن فلم ’پائیریٹ آف دی کیربین‘ کے مشہور کردار کیپٹن جیک اسپیرو کا روپ دھارا ہوا ہے۔اداکار نے اس روپ کو دیسی بناتے ہوئے جیک اسپیرو کو ’جٹ اسپیرو‘ کہا اور پیغام دیا کہ ’کسی کی ماں بہن کو سڑکوں پر تنگ کرنے سے پہلے، اتنی سی، بس اتنی سی شرم کر لیا کرو‘۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv