تازہ تر ین

فیشن پاکستان ویک 2019 کے دوران ماڈلز کے بیک گراونڈ میں ”اللہ ہو“ پڑھے جانے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید

کراچی: (ویب ڈیسک)فیشن پاکستان ویک 2019 کے دوران فیشن کے جلوے بکھیرتیں اورریمپ پر واک کرتی ہوئی ماڈلز کے بیک گراونڈ میں ”اللہ ہو“ پڑھے جانے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔فیشن شوکے دوران لوگوں کواپنی جانب متوجہ کرنے اوردوسروں سے منفرد نظر آنے کے لیے اکثرماڈلز کو عجیب و غیریب لباس پہنا کر ریمپ پر واک کرائی جاتی ہے۔ جنہیں دیکھ کر اکثر لوگ یہی سوچتے ہیں کہ ان لباس کو عام زندگی میں بھلا کس طرح پہنا جاسکتا ہے۔ حال ہی میں فیشن پاکستان ویک 2019 میں دیکھنے میں آیا۔فیشن پاکستان ویک کے دوران ماڈلزکے جھلمل کرتے لباس جہاں شائقین کی توجہ کا مرکزبنے وہیں ریمپ پرواک کرتی ماڈلز کے بیک گراو¿نڈ میں پڑھی جانے والی حمد ”اللہ ہو“ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوانتظامیہ پر ریمپ پرواک کرتی ماڈلز کے بیک گراو¿نڈ میں ”اللہ ہو“ پڑھے جانے پرشدید تنقید کی جارہی ہے اور لوگ شو انتظامیہ کو خوب برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا غیرمسلموں کوہم کیا روکیں یہاں تو اپنے ہی دشمن بنے ہوئے ہیں اسلام کے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیشن شومنعقد کرنے والی انتظامیہ اوربرانڈ مالکان سے حمد کی بے حرمتی کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ شو کے دوران حمد ”اللہ ہو“ نیسکیفے بیسمینٹ سے شہرت حاصل کرنے والی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی نے پڑھی تھی۔ اس سے قبل ہادیہ پاک فضائیہ کی تقریب میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv