تازہ تر ین

بھارتی جبری تشدد، امریکی اخبار نے وادی کی صورتحال کا بھانڈا پھو ڑ دیا

نیویارک: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تشدد کو 2 ماہ ہوگئے۔ پیلٹ گن سے زخمی کشمیری نوجوان گرفتاری کے خوف سے ہسپتال نہیں جاسکتے، امریکی اخبار نے وادی کی صورتحال کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تسلط کو 2 ماہ ہونے کو ہیں۔ مودی سرکار نے وادی میں چپے چپے پر فوج تعینات کر رکھی ہے۔ بھارتی فوج گھر سے نکلنے والے کشمیریوں کو گولی مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔کشمیری ہسپتال، سکول،اور کام پر نہیں جاسکتے، وادی میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، 80 لاکھ لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق مظاہرے کرنے والے کشمیریوں کو شاٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے، زخمی کشمیری گرفتاری کے ڈر سے ہسپتال نہیں جاسکتے۔بھارتی فوج نے ہزاروں افراد کو بلاوجہ گرفتار کیا ہے، قابض فوج گرفتار کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی انتظامیہ وادی میں حالات نارمل ہونے کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv