تازہ تر ین

پا کستان بھر میں نو لا کھ سے زا ئد قا بل اعتراض مواد کی حامل ویب سا ئٹس بلا ک

 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)پی ٹی اے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اب صارفین کسی بھی نازیبا اورغیر قانونی مواد پر مبنی ویب سائٹ کے حوالے سے شکایت کا اندراج کراسکتے ہیں۔پی ٹی اے نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی موبائل فون اور آئی ٹی کے ذریعے کے گئے سائبر جرائم کو دیکھتی ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات پی ٹی اے کے پاس دستیاب نہیں ہوتی۔ نو لا کھ سے زا ئد قا بل اعتراض مواد کی حامل ویب سا ئٹس کو بلا ک کر دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ایسا کوئی قانون موجود نہیں ہے جو ایک مجرم کو دوسری فون سیم خریدنے سے روکے۔قائمہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی  کے میدان میں دنیا کے کئی ممالک سے بہت پیچھے ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم جلد از جلد اپنے سرکاری کام کرنے کے نظام کو ای گورننس میں تبدیل نہیں کرتے تو بعد ازاں اس کا بہت بڑا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv