تازہ تر ین
shahrukh khan

شاہ رخ کی بھارتی ایجنٹ پر مبنی فلم، ترجمان پاک فوج نے آئینہ دکھادیا

ممبئی (نیٹ نیوز) گزشتہ ماہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو پروپیگنڈا ویب سیریز پروڈیوس کرنے پر آئینہ دکھایا تھا جس پر اب بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنے ایک انٹرویو میں ردعمل دیا ہے۔شاہ رخ خان نے پہلی مرتبہ اپنے پروڈکشن ہاس ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے نیٹ فلیکس کی ویب سیریز بارڈ آف بلڈ بنائی ہے جو ایک بھارتی ایجنٹ کی زندگی پر مبنی ہے۔اس سیریز میں نہ صرف پاکستان بلکہ مسلمانوں کے خلاف بھی پروپیگنڈا کیا گیا ہے جس میں مرکزی کردار اداکار عمران ہاشمی نبھا رہے ہیں۔گزشتہ ماہ شاہ رخ خان کے ٹریلر جاری کرنے پر میجر جنرل آصف غفور نے انہیں ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ ‘آپ اس کے بجائے ہندوتوا اور فسطائیت سے متاثر آر ایس ایس اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم کے خلاف بات کرکے امن اور انسانیت کو فروغ دے سکتے تھے’۔حال ہی میں ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے عمران ہاشمی نے اپنے ایک انٹرویو میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی کہانی سیاست یا پھر دو ممالک (پاکستان اور بھارت) سے جڑی ہوتی ہے اس میں جذبات زیادہ ابھرتے ہیں جس سے سوشل میڈیا بھرا ہوا ہے اور اس صورتحال میں برداشت کرنا پڑتا ہے۔میجر جنرل آصف غفور کی ٹوئٹ سے متعلق عمران ہاشمی نے جواب دیا کہ سیریز کوئی پروپیگنڈا پر نہیں بلکہ یہ اس کتاب پر مبنی ہے جسے 2014 میں تحریر کیا گیا اور اس وقت حالات کچھ اور تھے۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ تنقید کی وجہ سے آپ ایسی فلمیں بنانا نہیں چھوڑ سکتے لوگ باتیں کرتے ہیں، آپ سب کو خوش نہیں کرسکتے کیونکہ ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv