تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تسلط کو 51 واں روز ،مودی سرکار نے وادی میں 50 ہزار مندر کھولنے، مورتیاں رکھنے کا منصوبہ بنا لیا

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تسلط کو آج 51 واں روز ہے، کشمیری عوام بدترین قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مودی سرکار نے وادی میں 50 ہزار مندر کھولنے اور مورتیاں رکھنے کا منصوبہ بنا لیا۔مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کو اقلیتوں میں بدلنے کا منصوبہ، آرٹیکل 370 کے خاتمے اور وادی میں جبری پابندیوں کو آج 51 واں روز ہے، کشمیری 5 اگست سے اپنے گھروں میں محصور ہیں۔ مواصلاتی رابطے منقطع، دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے بند، روزمرہ کی اشیائ اور ادویات کی شدید قلت ہے، ٹی وی چینلز اور اخبارات کی بندش بھی جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد مودی سرکار نے وادی میں کئی سال سے بند مندروں کے دروازے پھر سے کھولنے اور پوجا کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ بھارتی وزیرمملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی کے مطابق وادی میں 50 ہزار مندر کھولیں جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv