تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان آج نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

 

نیویارک( ویب ڈیسک) : وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے چوتھے روز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے افتتاحی مباحثے میں شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ عمران خان مصر کے صدر عبدالفتح السسی، ایتھوپیا کے صدراور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم مس جیسنڈا آرڈرن سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم عمران خان ایس جی کے زیراہتمام ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے جبکہ کشمیر کے معاملے پر او آئی سی رابطہ گروپ کے سربراہان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ترکی کے صدر طیب اردگان، ایران کے صدر حسن روحانی کے علاوہ دیگر ممالک کے صدور اور وزراعظم سے ملاقاتیں کی تھیں۔وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا ’میں کشمیر پر اچھا ثالث ثابت ہو سکتا ہوں‘۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv