تازہ تر ین

گریمی ایوراڈز کی تقریب ،جینیفر لوپیز نے اپنا وہ مشہورِ عام لبا س ایک مرتبہ پھر زیب تن کیا جس نے گوگل امیجز کی ایجاد میں کردار ادا کیا

نیو یا ر ک (ویب ڈیسک)امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز نے اپنا وہ مشہورِ عام ورساچے کا لباس ایک مرتبہ پھر زیب تن کیا ہے جس نے گوگل امیجز کی ایجاد میں کردار ادا کیا تھا۔50 سالہ لوپیز نے یہ لباس پہلی مرتبہ فروری سنہ 2000 میں گریمی ایوراڈز کی تقریب میں پہنا تھا۔گوگل کے سابق چیف ایگزیکٹو افسر ایرک شمٹ نے بعد میں انکشاف کیا تھا کہ اس لباس کے بارے میں لوگوں نے اس قدر سرچ کیا تھا کہ انھیں اس کی وجہ سے گوگل امیجز شروع کرنے کا تصور آیا تھا۔ورساچے کے ایس ایس 2020 شو میں اس ڈریس کے ایک جدید ورڑن کو پہن کر ماڈلنگ کرتی جینیفر لوپیز کی فوٹیج سوشل میڈیا پر اب تک 20 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔ میلان فیشن ویک میں ہونے والے اس شو میں اصل ڈریس اور جینیفر لوپیز دونوں کو ہی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔فیشن میگزین ووگ نے رپورٹ کیا کہ شو کی آخری چند ماڈلز نے ریمپ پر لوپیز کے سنہ 2001 میں ریلیز ہونے والے گانے ‘لو ڈونٹ کوسٹ اے تھنگ’ کے ساتھ واک کی اور اس کے بعد گریمی ایوارڈز میں پہنے گئے اصل ڈریس کے لیے کی گئی گوگل امیجز پر کی گئی سرچز کے عکس دیواروں پر چلائے گئے۔پھر وائس اسسٹنٹ سے بات کرنے کے انداز میں آواز آئی: ’اوکے گوگل، اب اصلی ڈریس دکھایا جائے۔‘پھر پاپ سٹار اور ہولی وڈ اداکارہ تالیوں کی گونج میں باہر آئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv