تازہ تر ین

شاہد آفریدی دبئی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ میں لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے

لاہو ر (ویب ڈیسک)شاہد آفریدی دبئی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ میں لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قلندرز کے مالک شاہد خان نے کہا کہ لاہور قلندرز پہلی مرتبہ ٹی 10 لیگ میں شرکت کر رہی ہے جس کی بے حد خوشی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کرکٹ کا بڑا نام ہیں جن کی لاہور قلندرز میں شمولیت پر بہت خوش ہوں۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفریدی کا کہنا تھا کہ جب سے سنا ہے کہ ٹی 10 لیگ اس مرتبہ ابو ظہبی میں کھیلی جا رہی بہت خوش ہوں۔ اس چھوٹے طرز کی کرکٹ کا مقصد شائقین کو تفریح فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی 10 ایک الگ نوعیت کی کرکٹ ہے جس میں بلے بازوں کو پہلی گیند سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرنا پڑتا ہے۔ٹی 10 لیگ کا تیسرا ایڈیشن شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv