تازہ تر ین

کشمیریوں کی ترجمانی کیلئے وزیراعظم کا نیویارک میں مورچہ ، زلمے خلیل زاد سمیت اہم شخصیات کی ملاقاتیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے زلمے خلیل زاد سمیت اہم شخصیات نے ملاقاتیں کیں جس میں بھارتی مظالم، افغان امن عمل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم پاکستان عمران خان آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملیں گے جبکہ ستائیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی مظالم بے نقاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں اپنے قیام کے دوسرے روز افغان امن عمل کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خیل زاد اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کومی نایڈو نے اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کیساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل کومی نائیڈو کیساتھ ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اجاگر کرنے پر تنظیم کے کردار کو سراہا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کومی نائیڈو نے وزیراعظم کو تنظیموں کی عوام تک رسائی میں رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv