تازہ تر ین

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا پمز میں احتجاج،ڈینگی کے ستائے مریض خوار

 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسلام آباد کی نجکاری اور تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں میں بڑھتے ہوئے ڈینگی کے کیسز کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں نے اسپتال کا رخ کر رکھا ہے تاہم احتجاج کے باعث صرف ایمرجنسی سروسز کھلی رکھی گئی ہے جبکہ او پی ڈی اور دیگر شعبے میں سروسز نہیں دی جائے گی۔یاد رہے آل ایمپلائز پمز یونین نے 22 ستمبر کو احتجاج اور اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت کے وعدہ خلافیوں کے خلاف ہمارے پاس بھرپور احتجاج کے علاو¿ہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ اگر اب بھی حکومت تنخواہوں میں اضافے کا فائنل نوٹیفیکیشن جاری نہیں کرتی تو احتجاج کو دیگر اسپتالوں تک بھی بڑھایا جائے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv