تازہ تر ین

آج وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات،مسئلہ کشمیر زیر بحث آئیگا

نیویارک:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات آج ہو گی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ملاقات مین ہیٹن میں واقع ہوٹل میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 سے ساڑھے 9 کے درمیان ہوگی۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان آج اطالوی ہم منصب، عالمی بینک کےصدر، ترکی کےصدرطیب اردوان ،اورسوئٹزرلینڈ کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے ساتھ کل ملاقات کی جس میں دونوں رہنماو¿ں نے افغان امن کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نے افغان مسئلے کی سیاسی اور پر امن حل کے لئے زلمے خلیل زاد کی کوششوں کو سراہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv