تازہ تر ین

سیکڑوں سال پرانا پراسرار ’ملعون‘ ڈبّا کھول دیا گیا

قاہرہ: مصر کے تاریخی بادشاہی قلعے توتن خامون سے ملنے والے سیکڑوں سال پرانے پراسرار باکس کو کھول دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی یونیورسٹی کے ماہرین ا?ثار قدیمہ کو 1922 میں جہاں 63 مزارات ملے وہی ایسا پراسرار ڈبہ (باکس) بھی ملا تھا جسے ملعون قرار دیا گیا تھا۔محکمہ ا?ثار قدیمہ کے ماہرین نے اس پراسرار ڈبے کو تحویل میں لے کر عجائب گھر منتقل کردیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز ا±سے میڈیا کی موجودگی میں کھولا گیا۔باکس کھلنے سے قبل مختلف قسم کی چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں تاہم جب اسے کھولا گیا تو ا±س میں مصری فرعون کی بیوی اور ا±ن کی سالی کی حنوط شدہ لاشیں دریافت ہوئی۔ماہرین کے مطابق مصر کے مغربی نائل فرعونوں کی وادی تھی جہاں سے حنوط شدہ لاشوں کا تعلق ہے، علاوہ ازیں ساڑھے تین ہزار سال قبل انسانی سینے کا حصہ بھی برا?مد ہوا جسے قاہرہ کے عجائب گھر میں رکھ دیا گیا۔مصری محکمہ ا?ثار قدیمہ نے سینے کی دریافت کو سب سے قدیم قرار دیا۔ ڈاکٹر عیسیٰ زیدان کا کہنا تھا کہ ”میرے خیال سے اس سینے کے حصے کو کھول کر مزید تحقیق کرسکتے ہیں“۔ا±ن کا کہنا تھا کہ باکس کھولنے سے قبل ڈاکٹرز نے اسے ہمارے لیے براہ راست باکس کھولنے کی پیش کش کی تھی جسے ہم نے قبول کیا اور میڈیا کی موجودگی میں ہی یہ عمل انجام دیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv