تازہ تر ین

بوگس کمپنیوں کو قرض دینے کی انکوائری میں اہم پیشرفت، گرفتار سندھ بنک کے سابق سربراہ وعدہ معاف گواہ بن گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جعلی اکاونٹس کیس میں بوگس کمپنیوں کو قرض دینے کی انکوائری میں اہم پیشرفت، گرفتار سندھ بنک کے سابق سربراہ ندیم الطاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ملزم ندیم الطاف نے اومنی گروپ کی جعلی کمپنیوں کو 1 ارب روپے قرض دیکر خورد برد کرنے کا اعتراف کرلیا۔ مجسٹریٹ نے گرفتار ملزم ندیم الطاف کا اقبالی بیان ریکارڈ کرلیا۔ چیئرمین نیب نے ملزم کو وعدہ معاف گواہ بنانے کی درخواست منظورکرلی۔ ملزم ندیم الطاف نے کہا کہ نیب کا ساتھ مکمل تعاون اور حقائق بتانے کو تیار ہوں۔ملزم ندیم الطاف کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت پیش کر دیا گیا، نیب نے گرفتار ملزم ندیم الطاف کی رہائی کی استدعا کر دی، احتساب عدالت نے ندیم الطاف کو رہا کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا ملزم کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پر تمام قانونی نقاط پرعمل کر لیا گیا ہے، ندیم الطاف کا 164 کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا ہے، ملزم کو چیئرمین کے سامنے بھی پیش کر چکے ہیں، ندیم الطاف اب ہمارہ گواہ بن گیا ہے، ملزم ندیم الطاف کے رہائی کی احکامات جاری کیے جائیں، ملزمان پر اومنی گروپ کی فرنٹ کمپنیوں کو غیر قانونی قرض دینے کا الزام ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv