تازہ تر ین

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 12 مسافر زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ویب ڈیسک) پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 12 مسافر زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس کی 4 بوگیاں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو ٹرین سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔عینی شاہد کے مطابق ٹرین ڈرائیور نے اچانک بریک لگائی جس کے باعث کئی مسافر زخمی ہوئے ہیں جب کہ حادثے کے بعد مسافر ٹرین میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، شدید حبس اور گرمی کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔دوسری جانب ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد سے متبادل انجن منگوایا جا رہا ہے جس کے بعد مسافر ٹرین کو جلد روانہ کردیا جائے گا جب کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ریلوے ٹریک بحال کرکے ٹرینوں کی آمدورفت شروع کردی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv