تازہ تر ین

پاکستان پیپلزپارٹی نے وائٹ پیپرز جاری کرتے ہوئے ایک بار پھر حکومت کوسلیکٹڈ قراردے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے وائٹ پیپرز جاری کرتے ہوئے ایک بار پھر حکومت کوسلیکٹڈ قراردے دیا ہے اور کہا ہے کہ ایک سال تباہ کن پالیسیوں، یو ٹرنز، جھوٹے وعدوں اور عوام کی امیدوں کو مٹی میں ملانے پرمبنی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ”وائٹ پیپر “ جاری کرتے ہوئے کہاکہ سلیکٹڈ تبدیلی سرکار معاشی، سیاسی، سفارتی اور دیگر تمام محاذوں پر ناکام ہوگئی ہے، پاکستان کو دو حصوں میں بانٹ دیا گیا ہے،ایک غریبوں کا پاکستان ہے اور ایک امیروں کا پاکستان،غریبوں پر ٹیکس کا بوجھ لاد دیا گیا ہے جبکہ امیروں کو ٹیکس میں چھوٹ دے کر انہیں مزید امیر سے امیر تر کرنے کی بنیاد ڈال دی گئی ہے،معاشی ترقی کی شرح 4.2فیصد ہے جبکہ یہی شرح بنگلہ دیش میں 7.3فیصد، بھارت میں 7.5فیصد، نیپال میں 6.5فیصد ہے،اخراجات کم کرنے کا ڈھنڈورا پیٹا گیا جبکہ حقیقت میں اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے،پٹرول کی قیمتوں میں 24فیصد سے زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے روزمرہ کی تمام چیزیں مہنگی ہوگئی ہیں،مثال کے طور پر چینی جو 42روپے کلوگرام تھی اب 73روپے کلوگرام سے زیادہ پر فروخت ہورہی ہے،عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے لیکن ان کی نااہلی کی وجہ سے انہیں آئی ایم ایف کے دامن میں پناہ لینا پڑی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور زراعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں ترقی کی رفتار منفی ہوگئی ہے، ڈالر کی قیمت میں بے تہاشہ اضافہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ روزمرہ کے استعمال کی اشیائ مہنگی ہوگئی ہیں بلکہ پاکستان کا قرضہ بھی کئی گنا بڑھ چکا ہے،پاکستان میں سیاست کی تباہی کر دی گئی ہے اور جھوٹے احتساب کے نام پر سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے، تبدیلی سرکار کا مکروہ چہرہ اس بات سے دنیا کے سامنے عیاں ہو جاتا ہے کہ جب اس فاشسٹ حکومت نے خواتین لیڈروں کو بھی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے اور مریم نواز اور فریال تالپور کو جھوٹے مقدمات میں قید کر دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv