تازہ تر ین

ستلج میں درمیانہ درجے کا سیلاب ، چناب، راوی میں 2 افراد ڈوب گئے

لاہور / اسلام آباد / رسول نگر / اوکاڑہ:(ویب ڈیسک) دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، پانی کا بڑا ریلا آج گنڈا سنگھ والا سے گزر رہا ہے جب کہ بھارت کی طرف سے مزیدپانی نہ چھوڑے جانے کی صورت میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پرپانی کی سطح کم ہوناشروع ہو جائے گی۔منگل کی شام تک دریائے ستلج میں پانی کی سطح ساڑھے 10 فٹ تک جبکہ بہاو? 48 ہزارکیوسک تک پہنچ گیا تھا جس میں مسلسل اضافہ ریکارڈکیاجارہا تھا۔ 20 اور21 اگست کی درمیانی شب پاکستان میں ایک لاکھ کیوسک تک پانی کے داخل ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا تھا جس سے یہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ بروقت انتظامات سے بڑے پیمانے پرنقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔دریائے راوی میں پانی کی سطح میں کمی ا?ئی ہے،ابھی دریائے راوی پر جسر کے مقام پر پانی 26059 کیوسک ہے جبکہ دریائے راوی کی صلاحیت 30لاکھ کیوسک ہے۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق دریائے ستلج میں آنے والے پانی میں سے کچھ ہیڈ سلیمانکی اور پنجند کے مقام پر جمع کر لیا جائے گا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے ستلج میں سیلاب کے خطرے کی پیشن گوئی کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv