تازہ تر ین

ایک طرف شدید تنقید دوسری جا نب پی سی بی نے مصبا ح الحق کو بڑی خوشخبری دے دی

سلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان مصباح الحق کو قومی کرکٹرز کے لئے لگائے جانے والے 17 روزہ کنڈیشننگ کیمپ کی نگرانی کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ اے لسٹ کرکٹرز کی جسمانی فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے کام کریں گے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر پی سی بی ذاکر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے کامیاب ترین سابق کپتان کے تجربے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں موجود کھلاڑیوں کے پاس فائدہ اٹھانے کا اچھا موقع ہے۔انگلینڈ میں کاو¿نٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف قومی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں نے پی سی بی کو قائداعظم ٹرافی میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 19 کھلاڑیوں میں سے 14 کھلاڑیوں کو کیمپ کے لئے بلا لیا گیا ہے جبکہ آصف علی، بلال آصف، افتخار احمد ، میر حمزہ، راحت علی اور ظفر گوہر کو بھی 19 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ جب کہ قومی اسمبلی کے رکن اقبال محمد علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے موجودہ حالات کو انتہائی بدترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس خبر پر شدید حیرانی ہوئی کہ مصباح الحق چیف سلیکٹر اور کوچ بیک وقت دونوں عہدوں پر کام کریں گے۔اقبال محمد علی کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے، پہلے وسیم خان کو برمنگھم سے لاکر بورڈ کے اہم فیصلوں میں عقل ک±ل کا درجہ دے دیا گیا، اب ٹیم کے معاملات مصباح الحق کو دینے کی بازگشت ہے۔لانڈھی (کراچی) این اے 240 سے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے کامیاب امیدوار اقبال محمد علی کا کہنا تھا کہ پہلے محکمہ جاتی کرکٹ ختم کر کے کرکٹرز کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے، اب چیئرمین پی سی بی احسان مانی تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نیند میں ہیں، بورڈ وسیم خان چلا رہے ہیں۔اقبال محمد علی نے مینجنگ ڈائریکٹر کو مشورہ دیا کہ جہاں وہ دیگر بہت سے کام کر رہے ہیں انہیں چاہئیے کہ قومی ٹیم کے منیجر بھی بن جائیں کیوں کہ وہ 69 سال کے طلعت علی ملک سے 21 سال چھوٹے ہیں۔اقبال محمد علی نے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی کے سیشن کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان سے کرکٹ کے امور پر گفتگو کرنے کی درخواست کی تھی، انہیں وزیراعظم نے یقین دلایا کہ جلد اس حوالے سے ملاقات کیلئے وقت دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے سربراہ آغا حسن سے کہا ہے کہ جلد اجلاس طلب کریں، ذرا وسیم خان سے پوچھیں کہ وہ آخر کرکیا رہے ہیں؟اقبال محمد علی نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز راشد لطیف ، معین خان اور جلال الدین سے سوال کیا کہ آخر ان کی اکیڈمی کر کیا رہی ہے، کیا اکیڈمی میں صرف پیسے بنائے جا رہے ہیں؟ لگتا تو ایسا ہی ہے کیوں کہ ایشیا کپ انڈر 19 کیلئے منتخب ٹیم میں کراچی کے ایک لڑکے کا نہ ہونا ہمارے لیے شرم کا مقام ہے۔اقبال محمد علی نے بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان سے فون پر گفتگو کی ہے کہ لگتا ہے جونیئر چیف سلیکٹر سلیم جعفر کی 56 سال کی عمر میں بینائی کمزور ہوگئی ہے تب ہی انہیں کراچی کا ایک لڑکا بھی نظر نہیں آیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv