تازہ تر ین

بلند و بالا پہاڑ ایک اور کوہ پیما کی زندگی نگل گیا

گلگت(ویب ڈیسک) نگر کے علاقے مناپن میں چوٹی سر کرنے کی کوشش میں مقامی کوہ پیما جاں بحق جب کہ اس کے 3 ساتھی پھنس کر رہ گئے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) نگر حسن علی کے مطابق مقامی کوہ پیماﺅں کی 4 رکنی ٹیم 6700 میٹر بلند میر شکار پیک سر کرنے گئی تھی۔ چوٹی سر کرنے کے دوران ایک کوہ پیما پاﺅں پھسلنے سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔کوہ پیماﺅں کی چار رکنی ٹیم میں طارق عباس، مسرور اور فدا شامل ہیں جب کہ ایک کوہ پیما کا نام تاحال معلوم نہیں کیا جا سکا ہے۔ایس پی نگر حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ پھنسے ہوئے تینوں کوہ پیماﺅں کو نکالنے کے لیے پاک فوج سے ریسکیوہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حسن علی نے کہا کہ کوہ پیما شدید موسمی حالات کی وجہ سے نیچے نہیں اتر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ مناسب ٹریننگ اور چوٹی پر چڑھنے کے راستوں سے واقفیت نہ ہونے کے باعث ان علاقو ں میں کو ہ پیماﺅں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ریسکیو کے وسائل نہ ہونے کے سبب مقامی انتظامیہ کو پاک فوج کی مدد حاصل کرنی پڑتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv