تازہ تر ین

کرکٹ میں جدت لانے کے لیے اہم اقدام،اب گیند میں چپ نصب ہوگی

سڈنی(ویب ڈیسک) کرکٹ میں جدت لانے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے، جلد میچز میں سمارٹ بال دکھائی دے گی۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ سے ٹی ٹونٹی تک کا سفر کامیابی سے طے کرنے والے اس کھیل میں جدت لانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں ایک گیند تیار کی گئی ہے، جسے اسمارٹ بال کا نام دیا ہے،اس انوکھی گیند میں ایک چپ نصب ہوگی۔یہ چپ گیند کو براہ راست کمپیوٹر سسٹم سے جوڑ دے گی اور یوں حاصل ہونے والے ڈیٹا کے تجزے اور اسے پرکھنے کا عمل زیادہ سہل اور موثر ہوجائے گا۔اس چپ کی مدد سے باآسانی تعین کیا جاسکے گا کہ گیند کی رفتار کی تھی، وہ کتنی سپن ہوئی، ساتھ ہی اس نے ہٹ لگنے کے بعد کتنے میٹر کا فاصلہ طے کیا۔آسٹریلیا میں ہونے والے کرکٹ کے مشہور مقابلے بگ بیش لیگ میں اس گیند کے استعمال ہونے کی امید کی جارہی تھی، البتہ اب اس کا امکان خاصا کم ہوگیا ہے۔ماہرین اس پر مزید ٹیسٹ کرنا چاہ رہے ہیں جس کے بعد شاید اسے بگ بیش کے اگلے سیزن میں متعارف کروایا جائے۔توقع کی جارہی ہے کہ اس سے کرکٹ کا کھیل مزید دل چسپ اور سنسنی خیز ہوجائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv