تازہ تر ین

بچی کی کم عمری میں شادی زندہ درگور کرنے والی بات ہے :سعدیہ سہیل، 13 سالہ بچی 60 سالہ بوڑھے کے حوالے کیسے کر دی : ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام ” ہیومن رائٹس “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چنیوٹ میں سوتیلے والدین نے 13سالہ بچی کی پیسے لے کر ساٹھ سالہ شخص سے شادی کرادی۔نکاح خواں ظفر علی کو جب علم ہوا بچی نابالغ ہے تو اس نے نکاح نامہ دینے سے انکار کر دیا۔سینئر صحافی ضیاءشاہد نے نابالغ بچی کی ساٹھ سالہ بوڑھے سے شادی پر بہت افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق تیرہ سال کی بچی کی شادی نہیں ہو سکتی شادی کے لئے عمر کا اٹھارہ سال ہونا ضروری ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام ہیومین رائٹس واچ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولوی نے کو نکاح کرانے سے قبل نہیں پتہ تھا لڑکی نابالغ ہے نکاح کرانے کے بعد اس نے صرف نکاح نامہ دینے سے انکار کیا کہیں وہ خود نہ پکڑا جائے میں پوچھتا ہوں اس نے نکاح رکوانے کی کوشش کیوں نہیں کی وہ بڑا مولوی بنا پھرتا ہے کیا اسے دین کا علم نہیں کہ نابالغ بچی یا بچے کی شادی کی اسلام اجازت نہیں دیتا جو لوگ شادی میں شریک ہوئے وہ بھی مجرم اور ذمہ دار ہیں ۔بچی کا کوئی حقیقی والی وارث تو نہیں لیکن کیا نکاح میں شریک دیگر افراد یعنی محلے داروں یا سوسائٹی کا فرض نہیں تھا نکاح رکواتے۔جب نابالغ بچی کی شادی نہیں ہو سکتی تو بغیر شادی بچی بوڑھے کے حوالے کیسے کی گئی یہ بڑا ظلم ہے۔اب بات کھلنے پر پولیس کہتی ہے جس سے نکاح پڑھایا گیا وہ مل نہیں رہا یہ کیسے ممکن ہے تلاش کرنے پر وہ ملے نہ والدین پر دباﺅ ڈالا جائے تو وہ خود ہی بتائیں گے بچی کس سے بیاہ دی آخر راہ چلتے شخص کو تو لڑکی نہیں سونپ دی اس کا کوئی تو اتا پتہ ہو گا ضرور پولیس نے بھی پیسے لئے ہوں گے نہ ملنے کی سٹوری جھوٹی ہے۔میں کہتا ہوں پولیس سمیت ہم سب ذمہ دارہیں سوسائٹی ذمہ دار ہے جو خاموش ہے ۔ سب کی نظروں کے سامنے بچی فروخت ہوئی کوئی توبچی کی ذمہ داری لے اتنی بے حسی ٹھیک نہیں۔یہ نہ صرف جہالت ہے بلکہ جہالت سے زیادہ قانون شکنی ہے۔سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہا بچی کی کم عمری میں شادی زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔اس قسم کے بہت سے کیسز ہیں لوگ بچی گود لیتے ہیں جوان ہونے پر یا بیچ دیتے ہیں یا پھر پیسے لے کر بڑی عمر کے شخص سے بیاہ دیتے ہیں۔غریب لوگ زیادہ بچے پیدا کر کے آمدن کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔جس بچی کا نکاح ہوا کیا اس کا شناختی کارڈ تھا شناختی کارڈ کے بغیرتو نکاح ہو ہی نہیں سکتا۔ایسے کیسز کو اجاگر کر کے ضیاءشاہد بڑ ا زبردست کام کر رہے ہیں جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔حکومت بھی کم عمری کی شادیوں کو روکنے کے لئے کام کر رہی ہے۔چنیوٹ سے نمائندہ خبریں طاہر سیال نے بتایا کہ ہماری تحقیقات کے مطابق جس بچی کا نکاح کیا گیا وہ نابالغ تھی اب پولیس کہتی ہے کہ جس ساٹھ سالہ شخص سے نکاح ہوا وہ مل نہیں رہا۔چینل فائیو و خبریں کی ٹیم بچی اور ساٹھ سالہ شخص کو تلاش کر رہی ہے ہم بہت جلد انہیں تلاش کر کے پولیس کو قانونی کارروائی کے لئے کہیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv