تازہ تر ین

ڈپارٹمنٹل سسٹم ختم ، کرکٹ بو رڈ کا نیا آئین منظور ہو گیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے آئین کی منظوری دیدی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔رواں سال جون میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ا?ئین کا مسودہ منظوری کے لیے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو بھیجا تھا جہاں سے منظوری کے بعد اب اسے وفاقی کابینہ میں حتمی منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ کا نیا ڈھانچہ منظوری کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ بھیج دیا گیاذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب ڈپارٹمنٹل سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آئین میں ڈپارٹمنٹس کی جگہ اب صوبائی ٹیمیں ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ ہوں گی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈپارٹمنٹل سسٹم کی مخالفت کی تھی اور آسٹریلوی طرز کا ڈومیسٹک کرکٹ کا سسٹم لانے کا اعلان کیا تھا۔ نئے آئین کے تحت پنجاب، جنوبی پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور کیپیٹل ایریاز کے نام سے 6 ٹیمیں فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلیں گی اور ہر ریجن کی ایک ایک ٹیم گریڈ 2 ٹورنامنٹ میں کھیلے گی جس کے میچ 3 روزہ ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv