تازہ تر ین

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے ایسا نام سامنے آگیا جسے پاکستانی شائقین کرکٹ جانتے تک نہیں

.کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے ایسا نام سامنے آگیا جسے پاکستانی شائقین کرکٹ جانتے تک نہیں، نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرلی، پاکستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔اکتوبر 2018 میں مائیک ہیسن نے کنگز الیون پنجاب کی کوچنگ کیلئے دو سال کا معاہدہ کیا تھا تاہم انہوں نے معاہدہ کو ختم کرتے ہوئے عہدے سے الگ ہونے کا سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔نیوزی لینڈ کے سابق کوچ نے کنگز الیون سے ناطہ توڑنے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا تاہم رپورٹس کے مطابق ان کی نظریں انگلینڈ، پاکستان، جنوبی افریقا یا بنگلادیش ٹیم کی خالی ہونے والی کوچنگ پوزیشنز پر ہیں۔پاکستان میں ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ مائیک ہیسن پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن چکے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے پی سی بی حکام تاحال خاموش ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔معاملے پر غیر ملکی میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہاکہ میں بہت مایوس اور دکھی ہوں، میں نے پاکستان کرکٹ کو اٹھانے کے لیے دلی و جان سے کوشش کی۔انگلینڈ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو ان سے جوڑنے سے متعلق مکی ا?رتھر نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی گا مظاہرہ کیا تاہم یہاں واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکی تھی۔گزشتہ ماہ ختم ہونے والے ورلڈکپ کے بعد ہی مکی آرتھر کا پی سی بی سے معاہدہ ختم ہوگیا تھا لیکن وہ اس میں 2 سال کی توسیع کا مطالبہ کرتے نظرآئے تھے۔جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر نے مئی 2016 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جوائن کیا تھا، جس کے بعد اسی عرصے میں پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں اول درجے پر آگئی تھی اس کے بعد پاکستان نے جون 2017 میں انگلینڈ میں چمپیئنز ٹرافی جیتی اور محدود اوور کی کرکٹ میں بھی اپنی پوزیشن میں بہتری کی تاہم اس کے بعد پاکستانی ٹیم گزشتہ 2 سال میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی اور 2017 میں متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست ہوئی۔مجموعی طور پر دیکھیں تو پاکستان نے مکی آرتھر کی ہیڈ کوچنگ میں 28 میں 10 ٹیسٹ میچ جیتے جبکہ 17 میں اسے شکست ہوئی اور ایک میچ ڈرا ہوا اس کے علاوہ گزشتہ 2 سال میں ایک روزہ میچز میں بھی قومی ٹیم کو مشکلات کا سامنا رہا اور ٹیم نے 66 ون ڈے انٹرنیشنل میں سے 29 جیتے اور 34 میں شکست دیکھی جبکہ 3 میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv