تازہ تر ین

کشمیر معاملے پر بھارتی وزیراعظم سے بات کروں گا، طیب اردگان

انقرہ: (ویب دیسک)ترک صدر طیب اردگان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم معاملے پر جلد ہی بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے بات کروں گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے انقرہ میں سفارتکاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں حالیہ کشیدگی پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ہے اور وہ جلد بھارتی وزیر اعظم سے بھی گفتگو کریں گے۔ترک صدر طیب اردگان نے مزید کہا کہ بھارتی اقدام کے باعث مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں جس کے اثرات خطے پر بھی پڑیں گے، اس صورت حال پر تشویش ہے، بھارتی وزیراعظم سے گفتگو میں خطے میں گشیدگی اور تناو? کے خاتمے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کروں گا۔ قبل ازیں صدر طیب اردگان نے وزیراعظم عمران خان سے گفتگو میں مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا۔واضح رہے کہ جارحیت پسند مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے جس پر او ا?ئی سی، چین اور اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ نہتے کشمیری اپنے حقوق سلب ہونے پر احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv