تازہ تر ین

سنی دیول نے پاکستانی خاتون کو فروخت ہونے سے بچا لیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بالی وڈ کے معروف اداکار اور سیاستدان سنی دیول نے پاکستانی عورت کو فروخت ہونے سے بچا لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سنی دیول نے کویت میں بطور غلام فروخت کی جانے والی پاکستانی عورت کو ریسکیو کر لیا۔پاکستانی عورت کی عمر 45 سال بتائی گئی ہے۔45 سالہ خاتون کویت میں غلام کی حیثیت سے فروخت کی گئی تھی۔گورداس پور ممبر پارلیمنٹ سنی دیول بیدی نے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اور دو این جی اوز کے ساتھ مل کر جن میں سے ایک این جی او کویت میں جب کہ دوسری کینیڈا میں تھی۔وینا نامی خاتون کو جمعہ کے روز گھر واپس لایا گیا۔خاتون کو مبینہ طور پر ایک ٹریول ایجنٹ کے ذریعے سے پاکستانی شخص کو فروخت کیا گیا تھا۔ٹریول ایجنٹ نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ اسے 30ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملے گی۔کرتاپور آمد کے دوران خاتون کے اہل خانہ نے سنی دیول سے وینا کی مدد کی درخواست کی تھی۔جس کے بعد سنی دیول نے اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھا۔رکن پارلیمنٹ ہونے کی حیثیت سے سنی دیول نے یہ معاملہ بھارتی وزیر خارجہ تک اٹھایا۔واضح رہے کہ ملازمت کے لئے بیرون ملک سفر کرنے کے لئے خواتین کو سمگل کیے جانے کے واقعات نئے نہیں ہیں۔اس سے پہلے بھی کئی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں خواتین کو ملازمت کا جھانسہ دیا جاتا ہے اور بیرون ملک فروخت کر دیا جاتا ہے۔جہاں پر ان سے جسم فروشی جیسے کام لیے جاتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ 2014ءمیں دوبئی میں پیش آیا تھا۔جب ایک خاتون کو دوبئی میں فروخت کیا گیا تھا۔گذشتہ دنوں پاکستان میں ہی عورتوں کی سمگلنگ میں چینی گروپ کا انکشاف ہوا تھا جو جہاں خواتین سے شادی کرتے تو پھر چائنا جا کر انہیں فروخت کر دیا جاتا تھا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv