تازہ تر ین
PCB

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو ہوگا،

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس 2 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق، عروج ممتاز، ذاکر خان ( ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور سیکرٹری کمیٹی)، مدثر نذر(ڈائریکٹر اکیڈمیز) اور ہارون رشید ( ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ) اجلاس میں شرکت کریں گے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق جن کا کنٹریکٹ 31 جولائی تک ہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد بھی شرکا کمیٹی کو بریفینگ دینے کے ساتھ ا?ئندہ کیلئے تجاویز دیں گے۔ کرکٹ کمیٹی ایک ایڈوائزری پینل ہے جس کی ذمہ داری سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا ہے۔قومی مینز اینڈ ویمنز کے ساتھ ساتھ انڈر۔19 اور انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کی روشنی میں سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔وسیم اکرم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ دیگر تمام اراکین اجلاس میں شرکت کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور پہنچیں گے۔ اجلاس کے بعد کوئی پریس کانفرنس نہیں کی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین پی سی بی کو سفارشات بھجوائے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے دو اراکین ہیڈ کوچ مکی ا?رتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور قومی ٹیم کی ورلڈ کپ اور گذشتہ چند سالوں کی کارکردگی کی رپورٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریں گے، دونوں کوچز کا کنٹریکٹ ورلڈ کپ تک تھا تاہم مکی آرتھر قومی ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے مکی ا?رتھر کے معاہدے میں اگلے برس مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک معاہدے میں توسیع ہوسکتی ہے، ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر چیف سلیکٹر کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں ہوئی اور کپتان سرفراز احمد سے بھی تینوں فارمیٹ میں سے کسی ایک یا دو کی کپتانی کی ذمہ داری واپس لئے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم اس بات کے روشن امکانات ہیں کہ سرفراز احمد سے قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی واپس لی جاسکتی ہے تاہم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی کپتانی کے بارے میں غور جاری ہے۔سرفراز احمد کی کی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ٹیسٹ اور ون ڈے کیلئے نیا کپتان سامنے آسکتا ہے۔ اس عہدے کیلئے عماد وسیم ، شان مسعود، اسد شفیق اور دیگر کرکٹرز کا نام زیر غور ہے جبکہ انضمام الحق کے 31 جولائی کو کنٹریکٹ کے ختم ہونے کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی اور اس کیلئے بھی کئی نام زیر غور ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv