تازہ تر ین

شعیب اختر نے پی سی بی میں کون سا عہدہ لینے میں دلچسپی ظاہر کر دی؟ بڑا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ با?لر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) میں چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءمیں ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس 2 اگست کو ہیڈ کوارٹر لاہور میں منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی سربراہی میں ہونے جا رہا ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق پہلے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں جبکہ کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر بورڈ کے عہدوں پر براجمان رہنے کے خواہشمند ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی میں آنے والی ممکنہ تبدیلیوں کے تناظر میں کئی سابق ٹیسٹ کرکٹرز کمر کس چکے ہیں اور اس فہرست میں تازہ اضافہ ٹیسٹ کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کی شکل میں سامنے آیا ہے۔ آئندہ ماہ 13 اگست کو 44 ویں سالگرہ منانے والے شعیب اختر نے بین الاقوامی کرکٹ میں 444 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ بحیثیت کرکٹ مبصر بھی اپنا ایک مقام رکھتے ہیں، ان کے جارحانہ تبصرے عموماً کرکٹ کے حلقوں میں موضوع بحث رہتے ہیں، بالخصوص ورلڈ کپ کے دوران شعیب اختر کی کپتان سرفراز احمد پر کڑی تنقید خاص توجہ کا مرکز رہی۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں ذمہ داری ملنے سے متعلق سوال پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے فیصلوں کو دیکھ کر دل دکھتا ہے، ہم نے اس ملک کیلئے بڑے بڑے میچ جیتے، اب اپنی ٹیم کو بنائ لڑتے ہارتے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ میں اگر ذمہ داری کیلئے بلایا گیا تو انکار نہیں کروں گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv