تازہ تر ین

وزیر اعظم کے دورہ امریکہ پر تبصرہ وقت ضائع کرنا ہے

اسلام آباد(آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرا عظم کے دورہ امریکہ پر تبصرہ کرنا صرف اور صرف وقت کا ضیاع ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز جب شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہا¶س پہنچے تو وہاں پر صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر آپ کیا کہیں گے تو جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ پر تبصرہ کرنا وقت کا ضیاع ہے۔ عمران خان کو عوام کی مشکلات کا کیا اندازہ، انہیں تو جیلیں بھرنے سے غرض ہیں۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کو انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ اور نہیں آتا، عام آدمی پر اس وقت زندگی تنگ ہوچکی، روٹی 15 اور نان 20 روپے کا ہوگیا، فیکٹریاں بند، مزدور بے روزگار اور ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے، دوائیاں ناپید، قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، آج 71 سال بعد بھی قوم اپنی منزل کی تلاش میں ہے، پاکستان کے بعد آزادی حاصل کرنے والے ممالک ہم سے آگے جاچکے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا معافی کا خواستگار ہوں لیکن اس حمام میں ہم سب ننگے ہیں، ماضی سے سبق حاصل کرتے ہوئے ہم کچھ بہتری لائے تھے، میثاق جمہوریت ایک شاندار چارٹر تھا، اس پر جتنا عمل ہوا یہ مورخ دیکھے گا، ابھی تاخیر نہیں ہوئی معاملات کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے، میثاق جمہوریت میں مزید جماعتوں کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو تحریک انصاف کی حکومت بچانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔اسلام ا?باد میں دیگر لیگی رہنماو¿ں مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لبادے میں بدترین آمریت مسلط کر دی گئی ہے۔ اپوزیشن کی کردار کشی کی جا رہی ہے اور لیڈروں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ اب ہم آئین کی حکمرانی پر کسی قسم کا سجھوتہ نہیں کر سکتے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ’سلیکٹڈ‘ وزیراعظم کے پاس کوئی سوچ ہے اور نہ ہی تجربہ، ہر جگہ الزام تراشی کرکے ملک کی بدنامی کراتے ہیں، انہوں نے واشنگٹن میں بھی ڈی چوک والی تقریر کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 72 سال ملک کے عوام کے فیصلوں کو روندا ہے، ہم اگلے 72 سال ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ اب فیصلہ کن جدوجہد کا وقت آ گیا ہے، یہ جنگ ہماری نہیں آنے والی نسلوں کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فردوس باجی عمران نیازی اپوزیشن کے پہرے اور چوکیداری کے لئے آپ کو یہی چھوڑ گیا ہے ،امریکہ ساتھ نہ جانے کا آپ کا غم سمجھ سکتے ہیں ،اگلی بار سفارش کریں گے کہ آپ کو ساتھ لے کر جائیں ،امریکہ نہ جانے کے غم میں آپ کا بیان جائز ہے ۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے رد عمل میں انوں نے کہا کہ عمران نیازی نے امریکہ میں ایسی ریاست کا وژن دیا جہاں مخالف آواز جیل میں بند ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان امریکہ میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کی آج ملک میں روٹی، کاروبار،صنعت ، روزگار اور آواز سب بند ہے ،یہ بھی بتاتے کہ آپ پاکستان میں اپوزیشن کو میڈیا پردکھانے پر پاپندی لگا کر آئے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ آپ امریکہ میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کے پاکستان مین آج ہر مخالف آواز بند ہے ، آپ نالائق ، نااہل اور سلیکٹڈہیں ۔عمران صاحب امریکہ میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ گیارہ ماہ میں ملک کے ساتھ کیا ظلم کیا ،روٹی، کاروبار، صنعت ، روزگار اور آواز سب بند ہے ۔عمران صاحب یہ بھی بتاتے کہ آپ نے جعلی اکاﺅنٹس کا جواب نہیں دیا اور سوال صرف اپوزیشن سے لے رہے ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv