پاکستان:(ویب ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، ٹریڈرز اورماہرین کہتےہیں کہ حکومت سپورٹ فنڈزجاری کرےتو مارکیٹ میں بہتری آسکتی ہے۔آئی ایم ایف معاہدہ، مانیٹری پالیسی میں ریٹ 1فیصد بڑھنے اور نئےچئیرمین ایفٓ رکی تعیناتی کی خبریں مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کےاعتماد کو ٹھیس پہنچا رہی ہیں اور کساد بازاری بڑھتی جارہی ہے۔اسٹاک ڈائریکٹرزاورٹریڈرزکا کہنا ہےکہ پالیسی ریٹ 6 ماہ میں ڈبل فگرمیں داخل ہوچکا ہے، سرمایہ کارفکس انوسٹمنٹ کی طرف جارہےہیں۔ٹریڈرزکہتےہیں کہ حکومت نے 20 ارب روپے کے مارکیٹ سپورٹ فنڈز کا اعلان توکیا لیکن وہ تاحال مارکیٹ میں نہ آسکا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ 32 ہزار کی سطح پرٹریڈ کررہی ہےجبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن مسلسل کم ہورہی ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج منفی رجحان کے ساتھ 672عشاریہ 45پوائنٹس پر بند ہوئی۔ کاروبارکے آخری وقت 100انڈیکس 32ہزار 309عشاریہ 54 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا ج±لا رجحان رہا تاہم اسٹاک مارکیٹ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 9 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ بند ہوئی۔اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا ا?غاز 32 ہزار 972 پوائنٹس پر ہوا اور آغاز میں ہی 100 انڈیکس 107 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 379 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔مارکیٹ مثبت زون میں زیادہ دیر ٹریڈ نہ کر سکی اور جلد ہی منفی زون میں چلی گئی۔ کاروبار کے دوران دوپہر دو بجے تک 100 انڈیکس انتہائی منفی زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا اور انڈیکس 136 پوائنٹس کمی کے ساتھ 32 ہزار 836 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔دن بھر کاروبار میں اتار چڑھاو¿ کے بعد کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 93,840,980 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,515,352,080 بنتی ہے۔گزشتہ سے پیوستہ روز منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان تھا تاہم کاروبار کا اختتام 13 پوائنٹس کے معمولی اضافہ پر ہوا۔کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی تھی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 714 پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم منگل کو مارکیٹ میں کچھ بہتری نظر آئی اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی رہی۔