تازہ تر ین

ن لیگ نے صرف کاغذوں میں کام کئے ان کے مزید سکینڈل آنے ہیں:ثمر بھٹی ، شہبازشریف کیخلاف نئے سکینڈل آنے سے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی:میاں حبیب ، بیرون ملک سے جو لوگ امداد مانگتے ہیں یہ لوگ ان سے زیادہ امیر ہیں:طارق ممتاز ، جب زلزلہ آیا شہبازشریف کی حکومت نہیں تھی ہمیں حقائق دیکھنے چاہئیں: شاہد اقبال ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار“ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگارثمر بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف کے بارے میں شیخ رشید نے کہا تھا یہ نواز شریف سے بڑا چور ہے یہ بات اب ثابت ہو گئی یہ لوگ بین الاقوامی چور ہیں۔انہوں نے کسی ملک کو نہیں چھوڑا ابھی ن لیگ کے بہت سے سکینڈل سامنے آنے ہیں۔ن لیگ نے صرف کاغذوں میں کام کئے۔ان کا حال بھی الطاف حسین جیسا ہو گا۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرید عباس قتل کے حوالے سے انہوں نے کہا بہت سے دیگر اینکرز کے نام بھی سامنے آئے ہیں جو ٹائروں کے کاروبار میں شریک تھے۔پیسہ زیادہ ہونے کے باعث کیس نیب کو دیا جا رہا ہے۔موبائل فون ری چارج پر ٹیکس کٹوتی کم ہونا عوام کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ اونے پونے گلابی سونا یعنی نمک بھارت کو دینے کی خبر چینل فائیو و خبریں نے ہائی لائٹ کی جو بڑا اعزاز ہے۔ کالم نگار میاں حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف نئے سکینڈل آنے سے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔موجودہ حکومت بھی چور چو ر بہت کرتی تھی لیکن کر کچھ نہیں رہی۔اب صرف باتیں ہی کرنی ہیں یا ریکوری بھی کرنی ہے عوام تو نتائج چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون ری چارج پر ٹیکس کٹوتی کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملا لیکن موبائل کا زیادہ استعمال بھی خطرناک رجحان ہے۔انہوں نے کہا کہ نمک کی کانوں میں پاکستان میں بڑے برے طریقے سے کان کنی ہو رہی ہے جس سے انسانی جانیں خطرے میں پڑ رہی ہے۔میرے خیال میں تو کرکٹ ورلڈ کپ دونوں ٹیمیں جیتی ہیں ٹرافی دو دو سال رکھیں تو شاید مناسب ہو گا۔ کالم نگارطارق ممتاز ملک نے کہا کہ اس سے قبل قرض اتاروں ملک سنوارو مہم شروع کی گئی تھی۔بیرون ملک سے جو لوگ امداد مانگتے ہیں یہ لوگ ان سے زیادہ امیر ہیں لیکن اپنی جیب سے پیسہ خرچ نہیں کرتے باہر جا کر ہاتھ پھیلاتے ہیں۔زلزلہ زدگان کے لئے امداد بھی باہر سے آئی تھی اب اپوزیشن کہتی ہے ہم سے سوال کر کے ہم پر ظلم کیا جا رہا ہے۔رقم شریف برادران نے اپنے ہی اکا?نٹ میں ڈلوا لی۔انہوں نے کہا لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جس کے باعث جرائم بڑھ رہے ہیں جس کے ذمہ دار حکمران بھی ہیں۔بھارت ہم سے سستا نمک لے کر اربوں ڈالر کما رہا ہے۔آئی سی سی انگلینڈ کے نیچے کام کرتی ہے جس کے باعث امپائر پر دبا? ہوتا ہے۔ کالم نگارشاہد اقبال بھٹی نے کہا کہ جب تک شواہد نہ ہوں کوئی الزام نہیں لگانا چاہئیں اپوزیشن کہتی ہے ہم نے پیسے نہیں دینے حکومت کہتی ہے ہم نے لینے ہیں جب زلزلہ آیا شہباز شریف کی حکومت نہیں تھی ہمیں حقائق بھی دیکھنے چاہئیں۔میں سمجھتا ہوں حکومت کو کام کرنا چاہئے چوہے بلی کا کھیل اب ختم کیا جائے ملکی معیشت کی طرف توجہ دی جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔بجلی اور پٹرول کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں۔البتہ بجلی جو زیادہ استعمال کرتے ہیںبجلی صرف انہی کے لئے مہنگی ہونی چاہئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv