تازہ تر ین

بھارت کو نمک بیچنے کا کوئی معاہدہ ہی نہیں: پی ایم ڈی سی، پھر نمک کو پر لگ گئے؟

کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی) پی ایم ڈی سی (پاکستان مزل ڈولپمنٹ کارپوریشن) کان نمک کا بھارت کو نمک کی سپلائی کا کوئی معاہدہ موجود نہ ہے بھارت کو پاکستانی نمک پرائیویٹ سیکٹر فراہم کرتا ہے ہم نہیں بھارت پرائیویٹ سیکٹر سے 4.80ps فی کلو لے کر 80روپے فی کلو فروخت کرتا ہے اور بیرون ملک پاکستانی نمک اپنا لیبل لگا کر ڈالروں کی صورت میں زرمبادلہ کماتا ہے سندھ طاس معاہدے میں بھارت کے ساتھ 5 دریا?ں کے بارے میں تفصیلی ذکر موجود ہے جبکہ نمک کے بارے میں نہیں اگر حکومت نمک انڈسٹری کی طرف خصوصی توجہ دے اور مقامی کاریگروں اور نمک کا کام کرنے والوں کو خصوصی سہولیات فراہم کریں امپورٹ ڈیوٹی کم سے کم کریں نمک کی صنعت کو آسان قرضہ جات فراہم کرے اور نمک کا کام کرنے والوں کو یورپ تک رسائی دیں تو پاکستان توقع سے زیادہ زرمبادلہ کما سکتا ہے ان خیالات کا اظہار پی ایم ڈی سی کان نمک کھیوڑہ کے پروجیکٹ مینجر رانا تنویر اشرف نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کان نمک کھیوڑہ سے 4لاکھ ٹن سالانہ اعلیٰ کوالٹی کا نمک نکالاجارہا ہے جبکہ اگلے سال تک یہی پیداوار 5لاکھ ٹن تک سالانہ پہنچ جائے گی کان نمک کھیوڑہ کے سیر و تفریح والے حصے کو سیاحوں کی دلچسپی کے لیے مزید خوبصورت اور دلکش بنایا جارہا ہے تاکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں،طلبائ و طالبات کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مل سکیں اور سیاحوں میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی پیدا ہو کان نمک کھیوڑہ کے اندر واقعہ استھماسنٹر کو جلد ہی فعال کیا جارہا ہے تاکہ دمہ اور سانس کے مریض اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں پی ایم ڈی سی ایک کارپوریشن ہے ہم اپنے منافع میں سے 35فیصد حکومت پاکستان کو دیتے ہیں ہم حکومت کو اب تک 785کروڑ روپے دے چکے ہیں جبکہ حکومت نے ہم کو 1974میں صرف ایک کروڑ روپے گرانٹ دی تھی پی ایم ڈی سی کی انتظامیہ کھیوڑہ کی عوام کو اپنی بساط کے مطابق تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے جس میں ویمن کالج میٹرک تک ماڈل سکول سروے انسٹیٹیوٹ کارکنوں کے لیے میڈیکل کی سہولت پینے کے پانی کی ایک حد تک سہولت اگر حکومت ہماری سرپرستی کرے تو کان نمک کھیوڑہ کے علاقے کو سیاحت کا مرکز بنایا جاسکتا ہے اور لوگ گلگت کاغان اور ناران مری کی بجائے کھیوڑہ آنا زیادہ پسند کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv