تازہ تر ین

جج ارشد ملک کا بیان حلفی آل شریف کیخلاف چارج شیٹ ہے : فردوس عاشق

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان ہاو¿سنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب وزیراعظم کا عملی قدم ہے۔ سماجی رابطوں کی وےب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اےک ٹوئٹ مےں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاو¿سنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب وزیراعظم کا عملی قدم ہے، مزدور اور تنخواہ دارطبقے کیلئے یہ اسکیم انہیں نیا اعتماد دے رہی ہے، ان کی امیدوں کی تکمیل کا ذریعہ بن رہی ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے محض بیان حلفی نہیں بلکہ آل شریف کے خلاف چارج شیٹ پیش کی جو سسیلین مافیا اور گاڈ فادر کااصل مطلب سمجھاتی ہے، ےہ ثبوت ہے کہ آل شریف نہ تو معصوم ہے اور نہ ہی مظلوم،جسٹس قیوم کی ٹیپ ہو یا جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت پر لیگی بلوائیوں کا حملہ،رفیق تارڑ کا بریف کیس ہو یا دیواریں پھلانگ کرسپریم کورٹ پر حملہ،یہ شرمناک اقدام ملکی تاریخ کے سیاہ ترین باب ہیں،ن لیگ کے لیڈر اقتدار میں ہوں تو مخالفوں کے گلے پکڑتے ہیں،ن لیگ کی قیادت مشکل میں ہو تو پاو¿ں پڑ جاتی ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میںکہا کہ آج جج ارشد ملک نے محض بیان حلفی نہیں بلکہ آل شریف کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ،چارج شیٹ سسیلین مافیا اور گاڈ فادر کااصل مطلب سمجھاتی ہے،بیان حلفی ثبوت ہے کہ آل شریف نہ تو معصوم ہے اور نہ ہی مظلوم،جسٹس قیوم کی ٹیپ ہو یا جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت پر لیگی بلوائیوں کا حملہ ،رفیق تارڑ کا بریف کیس ہو یا دیواریں پھلانگ کرسپریم کورٹ پر حملہ،یہ شرمناک اقدام ملکی تاریخ کے سیاہ ترین باب ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لیڈر اقتدار میں ہوں تو مخالفوں کے گلے پکڑتے ہیں،ن لیگ کی قیادت مشکل میں ہو تو پاو¿ں پڑ جاتی ہے،میاں شریف صاحب کی مالی حیثیت پر بھی خاندان میں اتفاق نہیں،شہباز کا ابا غریب ، نواز کا امیر،ان کی تاریخ کرپشن، رشوت اور بلیک میلنگ سے عبارت ہے،ان منفی ہتھکنڈے کامیاب نہ ہوں تو عابد باکسر اور ناصر بٹ جیسے اجرتی قاتل استعمال کرتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv