تازہ تر ین

دال میں کچھ تو کالا ہے ، جج ویڈیو سکینڈل بڑا سوالیہ نشان ، شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں :بلاول بھٹو

سکھر (وقائع نگار خصوصی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ تو دال میں کالا ہے جو یہی جج نوازشریف اور آصف زرداری کے کیسز سنیں گے۔ سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گھوٹکی کے ضمنی الیکشن کو سلیکشن بنانے کی کوشش کررہی ہے، گھوٹکی کے عوام نے اپنا فیصلہ سنایا جو سلیکٹڈ کو سمجھ نہیں آرہا لیکن جتنا مرضی دبا? ڈالو جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے معیشت کا برا حال کردیا ہے، وفاق صوبوں کامعاشی قتل کررہا ہے، پنجاب اورخیبرپختونخوا کی طرح سندھ کے حق پر بھی ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، ہم مہنگائی، عوام دشمن بجٹ اور کٹھ پتلی حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے جب کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہم نے مفت علاج اورصحت کوترجیح دی، سندھ کے ہر ضلع میں دل کے مرض کا علاج مفت فراہم کیا جارہا ہے، سندھ کا مقابلہ دوسرے صوبوں سےنہیں بیرون ممالک سے ہورہا ہے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ویڈیو کا معاملہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ویڈیولیک کی صاف اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیئں، رات کے اندھیرے میں ججزکے خلاف ریفرنسز بھجوایا جاتا ہے، یہ وہی ادارے کے ججزہیں جنہوں میرے نانا اورمیری والدہ کے کیس میں انصاف نہیں دیا، جب کہ کچھ تو دال میں کالا ہے یہی جج نوازشریف اور آصف زرداری کے کیسز سنیں گے، ادارے آزاد ہونے چاہیئں اس کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا اور دباکے بغیر فیصلے ہوں گے تو اچھے ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv