تازہ تر ین

تاجروں کے ساتھ شناختی کارڈ ایشو پر مثبت مذاکرات جاری ، دال، آٹے ، سوجی سمیت کسی کھانے کی چیز پر ٹیکس نہیں لگایا :شبر زیدی کی چینل ۵ سے گفتگو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تاجروں کی جانب سے شٹر ڈاون ہڑتال پر کہا ہے کہ تاجروں کیساتھ ٹیکسٹائل اور شناختی کارڈ کے ایشو پرمثبت مذاکرات جاری ہیں۔ پیر کے روز فیصل آباد کے تاجروں سے مذاکرات کیے جائیں گے۔ لاہور کے تاجروں کیساتھ بھی تمام مسائل کا حل طے پاگیا ہے۔چینل فائیو سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے کسی تاجر برادری کیساتھ جوڑ توڑ کی کوشش نہیں کی گئی۔ جو میرے دروازے پر آیا ہر اس شخص سے ملاقات کی ہے۔ حکومت نے تاجروں کو اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے جو سمجھدارلوگ چیزیں سمجھتے ہیں انہیں سمجھ آگئی ہے۔ بہاولپوراور دیگر علاقوں کے تاجروں کے مختلف مسائل ہیں تمام مسائل کو اکٹھا کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔ چھوٹے تاجروں کےلیے ہم اسکیم لائیں گے، وہ جو اسکیم بہتر سمجھتے ہیں بتائیں ہم اس پر عمل کے لیے تیار ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ دال، آٹے اور سوجی سمیت کسی کھانے کی چیز پرٹیکس نہیں لگایا اور شناختی کارڈ کی آڑ میں تاجر کچھ اور مطالبات منوانا چاہ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ دال، آٹے اور سوجی سمیت کسی کھانے کی چیز پرٹیکس نہیں لگایا، کیا اب میں کاغذ پر لکھ کر دوں اگر ان چیزوں پر ٹیکس لگایا ہوتا تو جواب دہ بھی ہوتا تاہم بغیر ٹیکس لگائے روٹی کی قیمت بڑھنے کا تعلق ہم سے نہیں، اس حوالے سے وزیراعظم سے بات ہوگی۔شبرزیدی نے کہا کہ ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جس سے صنعت اور تجارت کونقصان پہنچے اور کسی کے ساتھ بھی مذاکرات میں ڈیڈ لاک نہیں، فیصل آباد چیمبر، اپٹما اور کراچی کے تاجروں سے بات چیت ہوگئی، سیلز ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جبکہ زیروریٹنگ اورشناختی کارڈ کے معاملے پرمذاکرات ہوئے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کا مسئلہ ختم ہوگیا ہے لیکن قومی شناختی کارڈ کی شرط سے متعلق بھی غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں، شناختی کارڈ کی شرط صرف سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ 47ہزار افراد کے لیے ہے تاہم شناختی کارڈ کی آڑ میں لوگ اپنے دیگرمسائل کوحل کرنا چاہتے ہیں۔شبرزیدی نے کہا کہ متعدد موبائل فون ایسے ہیں جو بغیر ڈیوٹی کے امپورٹ ہوئے جن کی تعداد لاکھوں میں ہے اور اس طرح کے موبائل فونز پر 20ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے تاہم ہمیں کہا جارہا ہے کہ 400روپے لے کربند موبائل کوآن کردیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv